گھریلو تنازعہ، خسر کے حملہ میں داماد زخمی

   

حیدرآباد : /9 جولائی (سیاست نیوز) رین بازار مولیٰ کا چھلہ علاقہ میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں خسر نے اپنے داماد پر چاقو سے حملہ کرکے اسے زخمی کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اکبر ساکن یاقوت پورہ نے کل رات دیر گئے اپنے داماد پرویز پر بحث و تکرار کے بعد چاقو سے حملہ کردیا ۔ پولیس نے بتایا کہ اکبر اور اس کے داماد پرویز کے درمیان گھریلو تنازعہ کے سلسلہ میں بحث و تکرار ہوئی تھی جس کے نتیجہ میں اکبر نے اپنے داماد پر چاقو سے حملہ کرکے اس کے پیٹ پر شدید ضربات پہنچائے ۔ اس واقعہ کو دیکھ کر محمد اقبال شریف ساکن امان نگر نے پولیس کو اطلاع دی اور بھوانی رین بازار پولیس کی ایک ٹیم وہاں پہنچ کر زخمی کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا ۔ اکبر کے خلاف تعزیرات ہند کے دفعہ 307 (اقدام قتل) کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔