گھریلو مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتو ں میں کوئی تبدیلی نہیں

   

نئی دہلی : تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اضافے کے درمیان ملک میں پٹرول کی قیمتیں بدھ کو مسلسل 25 ویں دن مستحکم رہیں۔ ڈیزل کی قیمت میں مسلسل 26 ویں دن کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق بدھ کو دہلی میں پٹرول 101.84 روپے اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹر رہا۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم ہیں۔گزشتہ روز تیل کی قیمتوں میں تقریبا ڈیڑھ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتوں کا اطلاق ہر روز صبح 6 بجے سے ہوتا ہے ۔