گھر میں ہی مہاویر جینتی ، ہنومان جینتی و شب برأت منائیں

   

ممبئی۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس وباء کے پیش نظر آئندہ ہفتہ اپنے گھروں میں رہتے ہوئے ہی مہاویر جینتی، ہنومان جینتی اور شب برأت انہوں نے کہا کہ مہاویر جینتی پیر کو منائی جائے گی جبکہ چہارشنبہ کو ہنومان جینتی اور شب برأت مقرر ہے۔ پوار نے بیان میں کہا کہ ’عوام کو چاہئے کہ وہ شب برأت، ہنومان اور مہاویر جینتی کے موقع پر گھر کے باہر گھر نہ رکھیں اور گھروں میں رہتے ہوئے ہی عبادات اور پوجا پاٹ کا اہتمام کریں‘۔