گھوڑوں کی ریس کے دوران قلب پر حملہ کے باعث موت

   

حیدرآباد ۔ /24 فبروری (سیاست نیوز) ملک پیٹ ریس کورس میں گھوڑوں کی ریس کے دوران ایک شخص قلب پر حملے کے بعد فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 56 سالہ جی رمنیا اکثر ملک پیٹ ریس کورس کو گھوڑے کی ریس کھیلنے کیلئے آیا کرتا تھا اور آج اتوار ہونے کے سبب اس نے ممبئی اور حیدرآباد کی گھوڑوں کی ریس میں جوا کھیلنے کیلئے پہونچا تھا ۔ ذرائع نے بتایا کہ رمنیا نے جس گھوڑے پر بٹنگ کی رقم لگائی تھی وہ گھوڑا ریس میں ہار گیا ۔ ریس میں نقصان سے دلبرداشتہ رمنیا کے قلب پر اچانک حملہ ہونے کے نتیجہ میں وہیں گرپڑا ۔ وہاں کے افراد نے اسے ملک پیٹ کے ایک کارپوریٹ دواخانہ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کی موت کی توثیق کی ۔ پولیس چادر گھاٹ نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔