گہلوت نے آر ایم جی بی سالانہ رپورٹ جاری کی

   

جے پور ۔ راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے راجستھان مرودھارا گرامین بینک (آر ایم جی بی) کی سالانہ رپورٹ (مالی سال2021-22) کا آج یہاں جاری کی۔ گہلات نے یہاں وزیر اعلی کے رہائش گاہ پر اس کا اجرا کیا۔انھوں نے آر ایم جی بی کے ذریعے 25ہزار کروڑ روپے سے زیادہ تجارت کا ہدف حاصل کرنے پر بینک کے اہلکاروں کو مبارکباد دی۔ اس دوران آرایم جی بی کے چیئر مین گیانیندر کمار جین اور دیگر ترقیاتی افسر ابھی منیو چارن بھی موجود تھے ۔