گہلوت نے عالمی یوم موسیقی پر شائقین کو مبارکباد دی

   

نئی دہلی ۔راجستھان کے چیف منسٹر اشوک گہلوت نے آج عالمی یوم موسیقی کے موقع پر تمام موسیقاروں اور موسیقی کے شائقین کو مبارکباد دی۔گہلوت نے کہا کہ موسیقی جذبات کے اظہار کا ذریعہ ہے جودل کی گہرائیوں کو چھوتی ہے ۔ راجستھان کئی لوک گلوکاروں اور موسیقاروں کی سرزمین ہے اور اس کی لوک موسیقی نے پوری دنیا میں شہرت حاصل کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ موسیقی انسانی تہذیبوں پر پروان چڑھتی ہے۔ آئیے اس دن راجستھانی موسیقی اور موسیقاروں کی خوشحالی کا جشن منائیں۔ انھوں نے کہا کہ آج سے راجستھان میں کورونا بیداری مہم شروع ہورہی ہے ، جو 30 جون تک چلے گی۔ لوگوں کی زندگیوں کو بچانے کے لئے بڑے پیمانے پر کورونا بیداری مہم چلانے والی راجستھان پہلی ریاست ہے ۔ کرونا سے بچاؤ کا پیغام گاؤں گاؤں تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سوشل ڈسٹنسنگ کو یقینی بنانے کے لئے نکڑ ناٹک ، لوک گیت ، کٹھ پتلیوں وغیرہ کے ذریعہ روزی کمانے والے لوک فنکاروں کی خدمات بھی حاصل کی جائے گی۔