گہلوٹ نے اعتماد کا ووٹ جیت لیا

,

   

جئے پور : چیف منسٹر راجستھان اشوک گہلوٹ نے آج اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ جیت لیا۔ وزیر پارلیمانی اُمور شانتی کمار دھری وال نے تجویز پیش کی اور بی جے پی پر حکومت کو گرانے کا الزام عائد کیا۔ سچن پائلٹ کے دوبارہ پارٹی میں شامل ہونے پر گہلوٹ نے ندائی ووٹ سے بہ آسانی اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔ پارٹی کے 107 ارکان ہیں جبکہ انھیں آزاد اور حلیف ارکان کی بھی حمایت حاصل تھی۔