گیانیش کمار کی گرفتاری اور پرانی ووٹر فہرست سےدوبارہ انتخابات کرانے ممتا بنرجی کا مطالبہ

   

کولکاتا، 23 ستمبر (یو این آئی) مغربی بنگال کی سابق وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے چہارشنبہ کو چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن غیر جانب داری سے کام کرنے کے بجائے بی جے پی کے حق میں کام کر رہا ہے۔ بنرجی کا یہ انتہائی سنگین ردعمل ووٹر فہرست کی نظرثانی اور ایس آئی آر سے متعلق کئی اہم فائلوں پر 3 رکنی الیکشن کمیشن کے اندر شدید داخلی اختلافات کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد آیا ہے ۔