گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ میں پوجا کی اجازت پر وراناسی عدالت کے فیصلے پر ”شدید مایوسی“ کااے ائی ایم نے اظہار کیاہے
وراناسی۔مذکورہ انجمن انتظامیہ مسجد(اے ائی ایم)جو گیان واپی مسجد کے انتظامات کی دیکھ بھال کرتا ہے نے مسجد کی حفاظت اور تحفظ کے لئے ”آخری سانس تک“کوششیں جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اظہار کیاہے۔
گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ میں پوجا کی اجازت پر وراناسی عدالت کے فیصلے پر ”شدید مایوسی“ کااے ائی ایم نے اظہار کیاہے۔ وراناسی ضلع جج کی عدالت نے 31جنوری کے وز گیان واپی مسجد کے جنوبی تہہ خانہ کے اندر شری کاشی وشواناتھ مندر ٹرسٹ کی جانب سے مقرر کردہ سادھوؤں کے ذریعہ مورتیوں کی پوجا کی اجازت دی ہے۔
عدالت کے فیصلے کے بعد ضلع انتظامیہ نے اسی روز احکامات کی تعمیل کو یقینی بنایا۔ مسلم کمیونٹی کے نام تحریر کردہ مکتوب میں اے ائی ایم سکریٹری اور مفتی بنارس مولاان عبدالباطن نعمانی نے کہاکہ ”گیان واپی کی حفاظت او رتحفظ کے لئے اپنی آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھنے کا ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں“۔
ضلع جج کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے اے ائی ایم کے سکریٹری نے کہاکہ ”ضلع جج کی طرف سے گیان واپی کے جنوبی تہہ خانہ میں پوجا کے لئے دی گئی اجازت کی بنیاد پر‘ ضلع انتظامیہ نے نہ صرف راتو ں رات اس میں مورتی رکھ دی بلکہ اس میں تعینات سی آر پی ایف کو بھی شامل کیا‘جس کے اس کام میں سازش کرنے پر سب کو یقین تھا“۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ”یکطرفہ کاروائی نے ہم تمام کی جذبات کوٹھیس پہنچائی ہے‘ اور ہم اس فیصلے کی مذمت کرتے ہیں“۔