گیان واپی کے اے ایس آئی سروے معاملہ پر ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھا

   

وارانسی: الہٰ آباد ہائی کورٹ نے وارانسی کے گیان واپی مسجد کیمپس کا اے ایس آئی سے سروے کرانے کے حکم پر روک لگانے کے لیے دائر درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ فریقین دو ہفتوں میں اس معاملے میں اپنے تحریری دلائل یا دیگر دستاویزات داخل کر سکتے ہیں۔ جسٹس پرکاش پاڈیا نے تقریباً ایک گھنٹے کی سماعت کے بعد پیر کو یہ حکم دیا۔ یوپی سنی سنٹرل وقف بورڈ اور گیان واپی مسجد کی انتظامی کمیٹی کی طرف سے دائر کی گئی پانچ درخواستوں میں سے، ہائی کورٹ نے 1991 میں وارانسی کی عدالت میں دائر کیس کی برقراری سے متعلق تین عرضیوں پر پہلے ہی فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ عدالت پانچوں درخواستوں پر ایک ساتھ فیصلہ سنائے گی۔