گیتیکا پاکستان میں انڈین ہائی کمیشن کی نئی سربراہ

   

نئی دہلی: گیتیکا سریواستو اسلام آباد میں واقع انڈین ہائی کمیشن کی نئی انچارج ہوں گی۔ آزادی کے بعد پہلی بار پاکستان میں ہندوستانی ہائی کمیشن کی کمان کسی خاتون کو سونپی گئی ہے۔ 2005 بیاچ کی آئی ایف ایس آفیسر گیتیکا سریش کمار کی جگہ لیں گی، جن کے جلد ہی نئی دہلی واپس آنے کا امکان ہے۔اگست 2019 میں مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کر دیا تھا۔ اس کے بعد ہندوستان اور پاکستان نے سفارتی تعلقات کی حیثیت کو کم کر دیا تھا۔ یعنی فی الحال دونوں ممالک میں کوئی ہائی کمشنر نہیں ہے۔ اس کے بعد اسلام آباد اور دہلی میں پاکستانی اور ہندوستانی ہائی کمیشنز کی سربراہی ان کے متعلقہ انچارج کر رہے ہیں۔گیتیکا سریواستو اس وقت وزارت خارجہ (ایم ای اے) کے ہیڈکوارٹر میں جوائنٹ سکریٹری کے طور پر کام کر رہی ہیں۔