برسلز : یورپی یونین نے کہا ہے کہ نارتھ اسٹریم 1 اور نارتھ اسٹریم 2 پائپ لائنوں سے گیس کا اخراج ارادی اقدام ہے۔یورپی یونین کے ہائی کمشنر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی جوزف بوریل نے یونین کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ “بحیرہ بالٹک میں، پائپ لائن کو پہنچائے گئے نقصان کی وجہ سے، گیس کے اخراج پر ہمیں اندیشوں کو سامنا ہے”۔بوریل نے کہا ہے کہ “ہماری تشویش کے پہلووں میں سلامتی و ماحول سب سے پہلے ترجیح ہیں۔ یہ واقعات ہم سب کو متاثر کر رہے ہیں اور محض اتفاقی واقعات نہیں ہیں۔ ہم گیس کے اخراج کے اسباب و وجوہات سے متعلق ہر طرح کی تحقیق کے ساتھ تعاون کریں گے اور انرجی سکیورٹی میں اضافہ کرنے والے اقدامات اْٹھائیں گے”۔