ابوظہبی : ویسٹ انڈیز کے جارحانہ اوپنر کریس گیل نے یہاں کھیلے جارہے ٹی 10 ٹورنمنٹ میں مراٹھا عریبینس کے خلاف برق رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے 22 گیندوں میں 84 رنز اسکور کئے۔ ابوظہبی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے گیل نے اپنی اس اننگز کے دوران 9 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔ ابوظہبی کے زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس مقابلہ کے دوران انہوں نے صرف 12 گیندوں میں نصف سنچری اسکور کی۔ قبل ازیں مراٹھا عریبین سے 4 وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز اسکور کئے اور گیل کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت فاتح ٹیم نے مطلوبہ نشانہ 5.3 اوورس میں ہی حاصل کرلیا۔