ہائیر سکنڈری ایجوکیشن میں ملک بھر میں 61 فیصد داخلے

   

مرکزی زیر انتظام علاقوں کا بہتر مظاہرہ ، ریاستوں میں کیرالا اور ٹاملناڈو سرفہرست
حیدرآباد۔13۔اگسٹ (سیاست نیوز) ہندوستان میں ہائیر سکنڈری ایجوکیشن میں داخلوں کے رجحان میں گزشتہ دو برسوں کے دوران اضافہ ہوا ہے۔ 2025-26 کے دوران ملک میں ہائیر سکنڈری ایجوکیشن میں داخلوں کی شرح 61.7 فیصد درج کی گئی۔ چندی گڑھ ملک کا پہلا مرکزی زیر انتظام علاقہ ہے جہاں ہائیر سکنڈری ایجوکیشن میں ریکارڈ داخلے ہوئے ہیں۔ چندی گڑھ میں داخلے 108 فیصد ریکارڈ کئے گئے جبکہ پڈوچیری 95.1 فیصد اور گوا 95 فیصد داخلوں کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے۔ ریاستوں کے معاملہ میں کیرالا کو سبقت حاصل ہوا ہے جہاں ہائیر سکنڈری ایجوکیشن میں گزشتہ ایک سال میں 91.9 فیصد داخلے ریکارڈ کئے گئے۔ ٹاملناڈو اور ہماچل پردیش دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے جہاں ہائیر سکنڈری ایجوکیشن میں علی الترتیب 85.1 فیصد اور 86.5 فیصد داخلے ریکارڈ کئے گئے۔ کم داخلوں کے معاملہ میں ناگالینڈ ، بہار اور آسام کو سروے میں شامل کیا گیا ہے جہاں ہائیر سکنڈری ایجوکیشن کے داخلے 40 تا 45 فیصد ریکارڈ ہوئے ہیں ۔ ریاستوں کے اعتبار سے ہائیر سکنڈری ایجوکیشن میں عوام کی دلچسپی کے رجحانات مختلف پائے گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت نے کم داخلوں کی ریاستوں پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تلنگانہ میں 81.9 فیصد داخلے ریکارڈ ہوئے جبکہ آندھراپردیش میں 72.3 طلبہ نے ہائیر سکنڈری ایجوکیشن کی کلاسیس میں داخلہ لیا ہے۔ ہندوستان میں پرائمری اور ہائی اسکول سطح پر ڈراپ آوٹس کو روکنے کیلئے مرکزی اور ریاستوں کی سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔1/k/m/b