ہائی اسکول طلبہ کے لیے ’ لاسا لمسا کوئیز 2019 ‘

   

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : دونوں شہر حیدرآباد سکندرآباد اور رنگاریڈی کے ہائی اسکول کے طلباء وطالبات کے لیے 33 واں سالانہ لاسا لمسا کوئز 2019 مقابلہ 9 فروری کو پریلنری راونڈ میڈیا پلس آڈیٹوریم گن فاونڈری عابڈس پر رکھا گیا ہے ۔ ہر اسکول سے دو ، دو ٹیمیں لڑکے / لڑکیوں کی الگ الگ شرکت کرسکتی ہے ۔ تمام شریک طلبہ کو سرٹیفیکٹ اور انعامات دئیے جاتے ہیں ۔ درویش غیاث الدین میموریل شیلڈ دی جائے گی ۔ درویش انیس احمد ، حمید الدین شاہد کے زیر نگرانی تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔ ایم اے حمید کنوینر کے بموجب سال 1988 سے ہر سال یہ کوئز پابندی کے ساتھ منعقد ہورہا ہے ۔ شرکت بالکل مفت ہوتی ہے ۔ فائنل کوئز اور تقسیم انعامات ہوٹل پیالیس ہائیٹ میں اتوار کو رہے گا ۔۔