ہائی ٹیکس میں ورلڈ مٹھائی نمکین کنونشن

   

حیدرآباد ۔ 8 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : فیڈریشن آف سویٹس اینڈ نمکین مینو فیکچررس اسوسی ایشن بہ تعاون المونڈس کے زیر اہتمام 9 اور 10 جنوری کو ہائی ٹیکس مادھا پور میں ورلڈ مٹھائی نمکین کنونشن منعقد ہوگا ۔ جناب فیروز الدین نقوی ڈائرکٹر اسوسی ایشن کے بموجب کنونشن میں تین ہزار سے زائد مینو فیکچررس شرکت کر کے اپنے پراڈکٹس کی نمائش کرینگے ۔۔