ہائی کمیشن عملہ کو ہراسانی ‘ ہندوستان کا پاکستان سے شدید احتجاج

   

نئی دہلی 18 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے عہدیداروں کو ہراساں کرنے کے کئی واقعات پر پاکستان کے ساتھ شدید احتجاج درج کروایا ہے اور ان واقعات کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ ہندوستانی ہائی کمیشن نے پاکستانی وزارت خارجہ کو 13 مارچ کو زبانی طور پر ایسے واقعات سے واقف کروایا تھا جن میں ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر ‘ نیول مشیر اور فرسٹ سکریٹری کو ہراساں کیا گیا تھا ۔ ذرائع نے کہا کہ ڈپٹی ہائی کمشنر پاکستانی سکیوریٹی عملہ نے انتہائی جارحانہ انداز میں کھینچا تھا جبکہ فرسٹ سکریٹری کو بھی ایسے ہی حالات کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔