ہائی کورٹ میں 126 ججوں کی تقرری! 54 نام ابھی تک حکومت کے پاس زیر التواء ہیں: چیف جسٹس جے آئی رمنا

   

نئی دہلی:سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا نے ایک بار پھر تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹسوں سے کہا کہ وہ ججوں کی خالی آسامیوں کی بھرتی کے لیے جلد از جلد مناسب ناموں کی سفارش ہائی کورٹ کالجیم کو بھیجیں۔اسامیاں پُر کی جاسکتی ہیں۔ اپنے دور کے آغاز میں تمام چیف جسٹس کو بھیجے گئے خط اور ویڈیو کانفرنس کو یاد کرتے ہوئے سی جے آئی رمنا نے کہا کہ تب بھی آپ سے اپیل کی گئی تھی کہ ججوں کی خالی آسامیوں کو پر کرنے کے عمل کو تیز کیا جائے۔ ججوں کی تقرری کے لیے نام بھیجنے میں سماجی تنوع کو بھی مدنظر رکھیں۔ کچھ ہائی کورٹس نے زبردست کام کیا۔ سب کی اجتماعی کوشش کا اثر ہے کہ ایک سال کے اندر مختلف ہائی کورٹس میں 126 ججوں کی تقرری ممکن ہوئی۔ جلد ہی مزید 50 ججوں کی تقرری ہونے جا رہی ہے۔