ہمیر پور: ہماچل پردیش ہائی کورٹ نے اسٹاف سلیکشن کمیشن، ہمیرپور پر امیدوار کے ساتھ دوہرا اور سخت رویہ اپنانے پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے ۔یہ پہلا موقع ہے کہ اتنی بڑی رقم ہائی کورٹ نے کسی سرکاری ادارے پر جرمانے کے طور پر مقرر کی ہے ۔جسٹس اجے موہن گوئل نے حال ہی میں جاری کردہ اپنے فیصلے میں کمیشن کو 22 اگست تک جرمانہ عدالت میں ادا کرنے کا حکم دیا۔ تاہم، انہوں نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا کہ جرمانے کی رقم کس کو دی جائے گی۔جج نے کہا کہ کمیشن نے کلوندر سنگھ نامی درخواست گزار کے ساتھ ساتھ عدالت کے ساتھ تصادم کا رویہ اپنایا ہے ۔ یہ تکلیف دہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ درخواست گزاروں کا تعلق سماج کے کمزور طبقوں سے ہے اور سرکاری ملازمت حاصل کرنا ان کا خواب تھا۔ اگر سخت رویے سے ان کے خواب چکنا چور ہو جاتے ہیں تو ریکروٹنگ ایجنسیوں کو بھگوان ہی بچا سکتا ہے ۔