حیدرآباد۔/27 ستمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ کو جمعرات 29ستمبر تا 7 اکٹوبر جمعہ تک دسہرہ کی تعطیلات رہیں گی۔ رجسٹرار جنرل کی جانب سے اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے گئے۔ دسہرہ کی تعطیلات کے دوران جسٹس کے لکشمن اور جسٹس سی ایچ سوما لتا پر مشتمل ڈیویژن بنچ 6 اکٹوبر کو اہم معاملات کی سماعت کرے گی۔ اس بنچ پر سماعت کیلئے 30 ستمبر کو مقدمات دائر کئے جائیں۔ ڈیویژن بنچ کے امور کی تکمیل کے بعد دونوں ججس انفرادی طور پر سماعت کریں گے۔ ووکیشن آفیسرس کے طور پر ڈپٹی رجسٹرار ٹی سرینواس، اسسٹنٹ رجسٹرار این چندر شیکھر راؤ، اسسٹنٹ رجسٹرار این راجگوپال اور اسسٹنٹ رجسٹرار اے پرتھیما کو مقرر کیا گیا ہے۔ ووکیشن ججس جن امور پر سماعت کریں گے ان میں حبس بیجا، ضمانت قبل از گرفتاری، مجسٹریٹ اور سیشن جج کی جانب سے ضمانت سے انکار پر ضمانت کی درخواست اور دیگر امور کی سماعت کریں گے۔ کسی بھی اہم معاملہ کیلئے ووکیشن آفیسرس کو دوپہر 1:30 بجے تک اطلاع دی جانی چاہیئے۔ ڈیویژن بنچ لنچ موشن اور ہنگامی نوعیت کی درخواستو ں کی سماعت کرے گی۔ ر