ہارٹ کے مسائل پر ٹرپل ایچ نے ریسلنگ کو خیرباد کہہ دیا

   

نیویارک: پال مائیکل لیوسق ال معروف ٹرپل ایچ نے اپنے ریسلنگ کیرئیر کو الوداع کہہ دیا ہے جس کی وجہ دل کے مسائل کے باعث موت کے منہ میں پہنچ جانا بنی ہے۔ ای ایس پی این کو انٹرویو میں 52 سالہ ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار نے بتایا کہ وہ اب کبھی ریسلنگ رنگ میں ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔ ان کی ستمبر 2021 میں کارڈیاک سرجری ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ میرے سینے میں ڈی فیبلیٹر (کارڈیاک اریسٹ کے شکار مریضوں میں دل کی دھڑکن کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرنے والا آلہ) موجود ہے، تو لائیو ٹی وی میں مرنا کوئی اچھا خیال نہیں۔