ہاشم آملہ کی سرفہرست 10ٹسٹ بیٹسمینوں میں واپسی

   

دبئی۔16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی ٹسٹ رینکنگ کا بھی اعلان کردیا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹسٹ سیریز میں کلین سویپ کے بعد سامنے آنے والی نئی رینکنگ میں کوئی پاکستانی بیٹسمین ابتدائی 10 کھلاڑیوں میں جگہ نہ پا سکا جبکہ سیریز میں اچھی کارکردگی نے جنوبی افریقی بیٹسمینوںکی درجہ بندی کو بہتر بنایا ہے۔ بابر اعظم 5 درجے ترقی کے ساتھ 20 ویں نمبر پر آگئے۔ پاکستان کیخلاف سیریز میں بہتر کارکردگی کی بدولت ہاشم آملہ بھی 3درجے بہتری کے ساتھ سرفہرست 10میں شامل ہوئے ہیں۔ ایڈن مارک رام 8 ویں جبکہ کوئنٹن ڈی کک 12 درجے ترقی پاکر 14 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ بولرز کی ردجہ بندی میں پاکستان کے محمد عباس ایک درجہ تنزلی کے ساتھ ساتویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے ڈوائن اولیویئرلرنے 8 درجے اوپر آکر 24 واں مقام حاصل کی۔ محمد عامر 3 درجے بہتری کے ساتھ 31 ویں نمبر پر ہیں، فہیم اشرف 48 درجہ بہتری کے ساتھ 58 ویں مقام پر آ گئے ہیں۔ ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی بدستور پہلے جبکہ کین ولیمسن دوسرے اورچتیشوار پجارا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بولرزمیں گیسو ربادا، جیمز اینڈرسن اور ورنان فلینڈر جبکہ آل راونڈرز میں شکیب الحسن، رویندر جدیجہ اور جیسن ہولڈر با لترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔