ہبلی کے عیدگاہ میدان میں گنیش تقاریب کی اجازت

   

ہبلی : کرناٹک میں بنگلورو عیدگاہ میدان پر گنیش چترتھی تقاریب کے تنازعہ کی تکمیل کے چند گھنٹوں بعد ہائیکورٹ نے ہبلی کے عیدگاہ میدان پر گنیش چترتھی تقاریب منانے کی اجازت دے دی ہے۔ جسٹس اشوک کیناگی نے کہاکہ بنگلورو عیدگاہ کے معاملہ میں سپریم کورٹ حکمنامہ کا یہاں اطلاق نہیں ہوتا کیوں کہ بنگلورو کا معاملہ ملکیت کے تعلق سے سنگین نوعیت کا تنازعہ ہے۔ ہبلی میدان کے بارے میں ایسا کچھ نہیں اِس لئے یہاں گنیش تہوار مناسکتے ہیں۔