ہجومی تشدد کے واقعات جمہوری ہندوستان پر ایک بدنما داغ سے کم نہیں ہیں

,

   

عالمی سطح پر ہندوستانیوں کا اظہار برہمی‘ امریکہ میں اتوار کے روز ہجومی تشدد کے خلاف پرامن احتجاج

حیدرآباد۔ پچھلے چھ سالوں میں ہجومی تشدد کے بڑھتے واقعات نے مرکزی او رریاستی حکومت کی منشاء کو مشکوک بنادیاہے۔

اترپردیش کے دادری سے منظم انداز کے ہجومی تشدد کے واقعات کا سلسلہ چل پڑا ہے۔ملک کی مختلف ریاستوں میں ہجومی تشدد کے واقعات عام بات بن گئے ہیں۔

شمالی ہندوستان ان واقعات کا مرکز بنا ہوا ہے جس میں زیادہ تر واقعات اترپردیش اور جھارکھنڈسرفہرست ہیں۔

بالخصوص ان ریاستوں میں جہاں پر بی جے پی برسراقتدار ہے نہایت منظم انداز میں ہجومی تشدد کے واقعات انجام دئے جارہے ہیں۔

حال میں جھارکھنڈ کے سرائے کالا میں تبریز انصاری نامی ایک نوجوان کو چوری کے شبہ میں بھیڑ نے اس قدر پیٹا کے اس کی جان چلی گئی۔ اس واقعہ نے نہ صرف ملک بلکہ بیرونی ممالک میں رہنے والے ہندوستانیوں کو بھی پریشان کردیا ہے۔

ہجومی تشدد کے واقعات نے عالمی سطح پر ہندوستان کی شبہہ کو شدید طور پر متاثر کیاہے۔

ہجومی تشدد کے واقعات میں گائے‘ بیف او رچوری کے نام پر مسلمانوں اور پسماندہ طبقات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ دلتوں اور مسلمانوں کو منظم انداز میں نشانہ بنایاجارہا ہے۔

حالانکہ سپریم کورٹ نے مرکز او رریاستوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہاکہ ہجومی تشدد کے واقعات اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر رپورٹ طلب کی۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے ان ریاستوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاہے تھا

کہ ہجومی تشدد جیسے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ ملک اور بیرون ملک بھی اس قسم کے واقعات پر شدید احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

کرکٹ ورلڈ کپ2019کے دوران بھی لندن کی سڑکوں پر ہجومی تشدد کے خلاف بیانرس لگی ہوئی گاڑیاں گشت کرائی گئیں۔

اتوار کے روز امریکہ کے شکاگو میں بھی الیاس حسین سید کی نگرانی میں ایک احتجاجی پروگرام ہجومی تشدد کے خلاف منعقد کیاجارہا ہے۔

اتوار جولائی28‘ سال2019دوپہر 2:00سے 4:00بجے تک اس کی شروعات 2415ڈبلیو ڈیوان ایو‘ شکاگو‘ ائی ایل60659سے ہوگی اور اس کا اختتام این کیلی فورنیہ ایو‘ شکاگو ائی ایل60659پر اختتام عمل میں ائے گا۔

پرامن احتجاج اور قرارداد کی پیشکش 29جولائی پیر کے روز عمل میں ائے گی اس کے لئے وقت 12:00سے 2:00مقرر کی گئی ہے۔

قونصلیٹ جنرل انڈیا برائے شکاگو‘455این کیلی فورنیا پلازہ ڈاکٹر سوٹ 850‘ شکاگو ائی ایل 30311پر قرارداد پیش کی جائے گی۔اس احتجاجی مظاہرہ میں تمام اہلیان امریکہ سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے