’’ہجومی قتل ‘‘ سے آنکھیں چرانا آسان نہیں : اداکارہ سوارا بھاسکر

,

   

نئی دہلی ۔25جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) اداکارہ سوارا بھاسکر مختلف سیاسی و سماجی مسائل پر اپنی رائے طلب کرتے ہوئے کافی مشہور ہیں ۔ انہوں نے ’’ ہجومی قتل ‘‘ کے بارے میں کہا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے ہجومی قتل کے واقعات سے آنکھیں چرانا آسان نہیں ہے ۔ انہوں نے 49مشاہیر کی جانب سے وزیراعظم مودی کو روانہ کردہ ’’کھلے خط‘‘ کی ستائش کی اور کہا کہ اس مسئلہ سے نمٹنے کیلئے سخت قانون کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ ہجومی قتل ‘‘ ہمارے کی ایک وبائی بیماری بن چکا ہے ۔ میرے خیال میں ہم اس تلخ حقیقت سے منہ نہیں موڑ سکتے ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ تین یا چار سال سے اس مسئلہ پر بیان دے رہیہیں حتی کہ انہوں نے تحفظ انسان حقوق ( مانو کرکشا قانون ) کی بات بھی کی تھی جب ایک صحیفہ نگار نے مذکورہ مکتوب روانہ کرنے والے 49 دانشوروں اور فنکاروں کے سیاسی نظریہ کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ ’’ اگر ان کا جھکاؤ کسی نظریہ کی طرف ہے تو اس سے کیا فرق پڑتا ہے ۔ یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے ۔ ہمارا ایقان ہیکہ ایسی جمہوریت پر بے حسی میں ہر نظریہ کا خیرمقدم کیا جاتا ہے ۔