پولیس نے کہا کہ وہ یہ جاننے کے بعد پریشان ہوا کہ خاتون کے گھر والوں نے مبینہ طور پر اس کی ماں کے ساتھ بدسلوکی اور حملہ کیا تھا۔
حیدرآباد 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک 30 سالہ شخص جس نے میدک کے پولیس اسٹیشن میں خود کو آگ لگا لی، سکندرآباد کے گاندھی ہاسپٹل میں جمعرات 10 ستمبر کو علاج کے دوران فوت ہوگیا۔
درگا پرساد کو پوچھ گچھ کے لیے رامیامپیٹ پولیس اسٹیشن میں طلب کیا گیا جب ایک نوجوان خاتون اور اس کے اہل خانہ نے شکایت درج کرائی کہ وہ اسے ہراساں کررہا ہے۔
پولیس کے مطابق پرساد کو یہ معلوم ہونے کے بعد بھی تکلیف ہوئی کہ خاتون کے گھر والوں نے مبینہ طور پر اس کی ماں کے ساتھ بدسلوکی اور مارپیٹ کی۔ پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کے دوران اس نے مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی۔
وہ شدید جھلس گیا اور سکندرآباد کے گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ ان کی حالت بگڑ گئی اور وہ جمعرات کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
مزید تفتیش جاری ہے۔