ہراسانی کی شکایت پرصدر جمہوریہ کی فوری کارروائی

   

حیدرآباد۔/28 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) شہر کی مشہور پلاریڈی سوئیٹس انتظامیہ کی بہو پرگنا ریڈی نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو مکتوب روانہ کیا۔ صدر جمہوریہ نے اس خط کا فوری نوٹ لیا ہے۔ انہوں نے پرگنا ریڈی کو ہراسانی کے معاملہ میں فوری کارروائی کرنے چیف سکریٹری تلنگانہ سومیش کمار کو ہدایت دی ہے۔ صدر جمہوریہ کے پرائیویٹ سکریٹری کے ذریعہ یہ ہدایت دی گئی۔ پلا ریڈی کی بہو پرگنا ریڈی نے شکایت کی ہے کہ انہیں مسلسل ہراساں کیا جارہا ہے اور مزید جہیز و رقم کا مطالبہ کرتے ہوئے اذیت دی جارہی ہے۔ انہوں نے مکتوب میں اپنی زندگی کو خطرہ لاحق ہونے کی بھی شکایت کی۔ صدر جمہوریہ نے فوری اس معاملہ میں کارروائی کی ہدایت دی جس پر ان کے افراد خاندان نے صدر جمہوریہ سے اظہار تشکر کیا۔ر