ہردوار(یو پی): اترپردیش کے ہردوار میں پیر اور منگل کی درمیانی شب بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا جس میں شدید مالی نقصان ہوا۔ خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ بجلی سے ایک دیوار گرگئی اور الیکٹرک ٹرانسفارمر تہس نہس ہوگیا۔ یہ واقعہ ہردوار کے گھر کی پاوری علاقہ میں پیش آیا۔ حکام نے یاتریوں سے کہا ہے کہ احتیاطی طور پر متاثرہ مقام برہماکند سے دور رہیں۔ اس دوران والنٹیرس اور مقامی پولیس نے متاثرہ مقام کے اطراف رکاوٹیں کھڑی کرتے ہوئے ملبہ کی صفائی کا کام شروع کردیا ہے ۔