ہرشل گبز دہلی ٹیم کے کپتان مقرر

   

دہرادون۔ جنوبی افریقہ کے سابق جارحانہ اوپنر اور عالمی ریکارڈ یافتہ بیٹر ہرشل گبزکافی وقت کے بعد کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں جب وہ ریڈ کارپٹ دہلی ٹیم کے پہلے ویٹرن پریمیئر لیگ ایڈیشن میں کپتان کے طور پر میدان میں اتریں گے۔ کریز پر اپنے دلکش بیٹنگ انداز کے لیے مشہورگبز ویٹرن پریمیئر لیگ میں ریڈ کارپٹ دہلی ٹیم کے لیے تجربہ اور قیادت کا خزانہ لے کر آئے ہیں، جو 23 فروری تا 3 مارچ 2024 تک دہرادون کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والا ہے۔ ریڈ کارپٹ دہلی اسکواڈ میں گبزکی شمولیت میں افغانستان کے سابق کرکٹر اصغر افغان، سری لنکا کے آل راؤنڈر تھیسارا پریرا اور جنوبی افریقہ کے اسپنر عمران طاہر شامل ہیں، جو سبھی آئیکون کھلاڑی کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ٹیم کی گہرائی میں اضافہ کر رہے ہیں سابق آئی پی ایل چمپئن مانویندر بسلا۔ انڈین ویٹرن پریمیئر لیگ میں شمولیت پر اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے گبز نے کہا میں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش ہوں کہ میں انڈین ویٹرن پریمیئر لیگ میں کھیلوں گا۔