ہرش میندر کا دورۂ اے ایم یو

   

علی گڑھ (یو پی) 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سماجی جہدکار ہرش میندر نے منگل کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا دورہ کیا اور کہا کہ وہ حقائق کا پتہ چلانے والی ٹیم تشکیل دیں گے جس میں یونیورسٹی اڈمنسٹریشن کے اشخاص شامل ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ وہ طلبہ پر مبینہ پولیس مظالم کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کریں گے۔ میندر کے ہمراہ بعض وکلاء بھی تھے۔