کلکتہ: نایاب ہرن کی کھال سے بنے سرمائی کپڑوں کے ساتھ کلکتہ شہر کے بڑا بازار مارکیٹ سے تین افرد کو گرفتار کیا ہے ۔ ان کے پاس سے ہرن کے بالوں سے بنی 26شالیں برآمد ہوئیں ہیں۔ وائلڈ لائف کرائم کنٹرول سیل اور وائلڈ لائف کرائم کنٹرول بیورو کی مشترکہ کارروائی میں یہ گرفتاری ہوئی ہے ۔ محکمہ جنگلات کے ذرائع کے دو کرائم سپریشن برانچ کو ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کلکتہ کے بڑا بازار علاقہ میں موسم سرما کے کپڑے بیچنے والے کچھ سردیوں کے کپڑے غیر قانونی طور پر فروخت کر رہے ہیں۔ اسی اطلاع کی بنیاد پر ان دونوں تنظیموں نے آج بڑا بازار علاقے میں مشترکہ آپریشن کیا۔ محکمہ جنگلات نے وہاں سے 300 سے زیادہ موسم سرما کے کپڑے (شالیں) برآمد کی ہے ۔ محکمہ جنگلات کے ذرائع کے مطابق اب تک ان میں سے تقریباً 26 کپڑوں کی شناخت شہتوش شالوں کے طور پر کی گئی ہے ۔