ہریانہ حکومت کی نظر میں بابا رام رحیم عادی مجرم نہیں

   

چندی گڑھ: حکومت ہریانہ نے منگل کو ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ ڈیرا سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ قتل کے معاملے میں راست طور پر ملوث نہیں ہے۔ اس نے خود قتل کو انجام نہیں دیا۔ اسے شریک ملزم کے ساتھ مجرمانہ سازش رچنے کے لئے ہی قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔ وہ عادی مجرم نہیں ہے۔ پانچ سال جیل میں گزارنے کے سبب اسے پیرول کا حق ہے۔