ہریانہ کے منسٹر’راہول‘ پرینکا‘ پٹرول بمب ہیں‘

,

   

چندی گڑھ۔ ہریانہ کے ہوم منسٹر انل وج نے منگل کے روز راہول گاندھی او رپرینکا گاندھی کو ”پٹرول بم‘‘ قراردیااور کہاکہ لوگ ان سے ہوشیار رہیں۔

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ”راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی پٹرول بم ہیں۔ جہاں پر بھی وہ جاتے ہیں وہاں پر آگ بھڑکانے کاکام کرتے ہیں۔ ملک کی عوام کو ان سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے“۔

وج کا یہ عجیب وغریب بیان اس وقت سامنے آیا جب پرینکا اور راہول گاندھی کو میرٹھ جانے سے روکدیاگیا جہاں پر وہ شہریت ترمیم ایکٹ کے خلاف احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والوں کے پسماندگان سے ملاقات کے لئے جارہے تھے۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز بھی پرینکا گاندھی نے ضلع بجنور کا دور ہ کرتے ہوئے شہر یت بل کے خلاف احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والے دو لوگوں کے فیملی سے ملاقات کی تھی۔

اس کے علاوہ یوپی کانگریس کے صدر اجئے کمار لالو نے کہاکہ پرینکا نے علاقے کی عوام سے بھی بات چیت کی تھی۔

جمعرات کے روز ریاست اترپردیش کے مختلف اضلاعوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے جس میں کم سے کم17لوگوں کی موت ہوئی اورمنقولہ اورغیر منقولہ اثاثوں کا نقصان بھی ہوا ہے۔