ہریانہ کے کھلاڑیوں کو مودی کی مبارکباد

   

چنڈی گڑھ، 25 مئی (یو این آئی) ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سینی نے اتوار کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار کی سرزمین پر حال ہی میں ختم ہوئے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں ہریانہ کی کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے ہمارے تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔مسٹر سینی نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں شروع کئے گئے ان کھیلوں کے ذریعہ ہریانہ کے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے میں لائی گئی وسیع تبدیلیوں کی وجہ سے ہم ملک اور بیرون ملک مقابلوں میں مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس کارکردگی کی بنیاد پر ہمارے کھلاڑی مسلسل تمغے جیت کر ریاست کا سر فخر سے بلند کر رہے ہیں۔