ہریدوار میں قوالی کے دوران جھگڑا ، کرسیوں سے حملہ

   

ہریدوار ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) قوالی کے دوران ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ کرسیوں کے انتظامات میں بدنظمی کے مسئلہ پر جھگڑا شروع ہوا تو لوگوں نے ایک دوسرے پر کرسیاں پھینک کر حملہ کیا۔ اس حملہ میں اگرچہ کہ کوئی زخمی نہیں ہوا اور قوالی کا پروگرام جاری رہا۔ پولیس نے کہا کہ ہم اس معاملہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔