نئی دہلی،21نومبر(سیاست ڈاٹ کام)سپریم کورٹ نے گجرات کے سابق وزیر داخلہ ہرین پانڈیا کے قتل کے قصورواروں کی نظر ثانی کی عرضیوں کو جمعرات کو خارج کردیا۔جسٹس ارون مشرا اور جسٹس ونیت سرن کی بینچ نے پانچ جولائی کے اپنے فیصلے کے خلاف 12میں سے 10قصورواروں کی نظر ثانی کی عرضیاں مسترد کردیں۔سپریم کورٹ نے 12میں سے 10قصورواروں کی جانب سے دائر نظرثانی کی عرضیاں خارج کردیں۔عدالت نے کہا کہ فیصلے پر دوبارہ سے غور کرنے کے مطالبے میں کوئی جان نہیں ہے ،اس فیصلے میں کوئی کمی یا خامی نہیں ہے ۔گجرات ہائی کورٹ نے سال 2003 کے ہرین پانڈیا قتل معاملے کے سبھی 12ملزمین کو قتل کے الزام سے بری کردیاتھا۔سال 2003 کے قتل معاملے میں سپریم کورٹ نے فیصلے کو پلٹتے ہوئے ملزمین کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔