ہر استفادہ کنندہ کو چاول کی فراہمی صدر نشین سیول سپلائز کارپوریشن

   

حیدرآباد 3 اپریل ( آئی این این ) سیول سپلائز کارپوریشن کے صدر نشین ایم سرینواس ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کی ہدایت کے مطابق ریاست میں 2.80 کروڑ استفادہ کنندگان میں مفت 12 کیلو چاول کی تقسیم عمل میں لائی جائے گی ۔ اس سلسلہ میں صدر نشین نے عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ استفادہ کنندگان بیک وقت راشن شاپس پر جمع ہونے سے بھیڑ ہو رہی ہے ۔ انہوں نے صرف ٹوکن حاصل کرنے والوں سے راشن شاپس آنے کی اپیل کی اور کہا کہ ڈاٹا سنٹر میں کچھ فنی مشکل کی وجہ سے سرور ڈاون ہوگیا ہے ۔ اس کو دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔