ہر جمعہ ہفتہ واری تعطیل کا کوئی منصوبہ نہیں : چودھری

   

اسلام آباد، 21فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق اتوار کی جگہ جمعہ کو ہفتے کی چھٹی اعلان کیے جانے کی کوئی تجویز نہیں ہے ۔ ایسی قیاس آرائیاں تھیں کہ عمران خان کی قیادت والی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اتوار کی جگہ جمعہ کو ہفتے کی چھٹی کا اعلان کر سکتی ہے ۔ وزیر مواصلات فواد چودھری نے ٹویٹ کیا، ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا،‘ہفتے کی چھٹی تبدیل کرنے کی کوئی تجویز نہیں۔ غور طلب ہے کہ بنگلہ دیش میں جمعہ کو ہفتے کی چھٹی رہتی ہے ۔