نئی دہلی: حکومت نے کہا ہے کہ وہ ادویاتی پودوں کو فروغ دینے اور ان کے تحفظ کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے اور ملک کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی اس کے فروغ پر توجہ دی جا رہی ہے ۔لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں آیوش کے وزیر پرتاپ راؤ گنپت راؤ نے کہا کہ مودی حکومت کے آنے کے بعد آیوش کی وزارت بنائی گئی اور حکومت نے ادویاتی پودوں کے فروغ کے لیے پانچ ممالک کے ساتھ معاہدہ کیا ہے ۔