ہمارا بجاج چیتک اب الکٹرانک اسکوٹر بن کر واپسی کیلئے تیار

   

حیدرآباد۔22 اکٹوبر (سیاست نیوز) بلند بھارت کی بلند تصویر ،ہمارا بجاج ، یہ گیت تو سب کو یاد ہوگا 90 کے دہے کے چند معر وف ٹی وی اشتہارات میں یہ نغمہ کافی مقبول تھا جو دراصل اس وقت عوام میں سب سے مقبول عام سواری چیتک کی یاد دلاتا ہے۔کئی برسوں تک عوامی ضرورت کی تکمیل کے ساتھ نمبر ایک مقام پر حکمرانی کرنے والی سواری چیتک اب پھر ایک مرتبہ شاندار واپسی کیلئے تیار ہے۔ ہندوستان میں افسانوی اسکوٹر کی نقاب کشائی کی گئی ہے لیکن اس مرتبہ یہ اسکوٹر مکمل طور الکٹرانک گاڑی کے طور پر واپسی کررہا ہے۔ نیا چیتک الیکٹرک اسکوٹرکے زمرے میں دوبارہ داخلے کیلئے تیار ہے ۔ بیٹری سے چلنے والا چیتک الیکٹرک اسکوٹر اپنے آئی سی ای (اندرونی انجن) دیگر گاڑیوں سے بالکل مختلف ہے۔ ذیل میں وہ تمام اہم تفصیلات ہیں جن کے بارے میں آپ جاننے کیلئے بے قرار ہیں۔ابتدائی طور پر اس کی فروخت پونے اور بنگلورو میں شروع ہوگی۔ یہ موجودہ پروبیکنگ نیٹ ورک سے کے ٹی ایم اور شوق ورنا کے ساتھ فروخت ہوگا۔توقع کی جارہی ہے اس شاندار اسکوٹر کی قیمت 90 ہزار سے 1.5 لاکھ روپے میں ہوگی۔ ممکن ہے کہ نئے چیتک کو 4 کلو واٹ بجلی کی موٹر کے ساتھ بازار میں دوڑنے کیلئے چھوڑا جائے گا۔نیا چیتک کے ڈبلیو 4 بجلی کی موٹر سے چلائے گا۔ اس میں آئی پی 67 ریٹیڈ لیتھم ایان بیٹری ہوگی ، جو معیاری 5-15 ایم پی برقی آؤٹ لیٹ کے ذریعے چارج کی جاسکتی ہے۔ کمپنی نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ معمولی قیمت پر ہوم چارجنگ اسٹیشن فراہم کرے گا۔بجاج چیتک الیکٹرک اسکوٹر میں ایکو اور اسپورٹ ڈرائیونگ کے طریق کار ہوں گے۔چیتک الیکٹرک اسکوٹر میں ایکو اور اسپورٹ ڈرائیونگ کے طریق کار ہوں گے۔ اس کی رینج اکو موڈ میں 95 کلومیٹر ہوگی جبکہ اسپورٹ موڈ میں 85 کلو میٹر کی حد ہوگی۔نیا چیتک کی ظاہری بناوٹ انتہائی شاندار دیکھائی دیتی ہے جس میں رنگوں کے انتخاب میں بہت ہی نفاست کا خیا ل رکھا گیا ہے۔ تکنیکی اعتبار سے بھی اسے بہت بہتر بنانے کی کوشش کی گی ہے۔ ایک ڈسک اپ فرنٹ ہوگا ، جبکہ پچھلے پہیہ میں ڈرم ہوگا۔ الیکٹرک اسکوٹر 12 انچ پہیے استعمال کرے گا۔ یہ نو تخلیقی بریک سسٹم کے ساتھ آئے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ، چیتک پر بجاج کی کوئی تشہیر نہیں کی جارہی ہے۔ اس کا میٹر مکمل طور پر ڈیجیٹل ہے جوکہ ایک ایپ کے ذریعہ بھی چلایا جاسکتا ہے۔صارف کی مدد کے لئے موبائل ایپ موجود ہے۔ علاوہ ازیں یہ نیا الکٹرک اسکوٹر 6 رنگوں میں دستیاب ہے جو کہ سرخ ،نیلا،سفید،ہلکے زرد رنگ قابل ذکر ہے۔جیسے ہی بجاج کی جانب سے نئے برقی چیتک کا اعلان کیا گیا ہے عوام نے ہمارا بجاج کی تفصیلات کا جائزہ لینا شروع کیا اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور عوامی رائے کے علاوہ ماہرین آٹو موبائیل نے اس نئے اسکوٹر کے متعلق جو تبصرے کئے ہیں ان میں سب سے منفی پہلو اس کی قیمت ہے جوکہ تقریبا ایک لاکھ روپئے ہیں حالانکہ ماضی کا چیتک متوسط طبقے کی سواری تھی اور اب جبکہ مارکٹ میں ہونڈا کی اکٹیوا کی حکمرانی ہے جس کی قیمت 70 ہزار کے آس پاس ہے لہذا اس چیالنچ میں چیتک کو کامیاب ہونا آسان نہیں ہوگا۔دوسرا منفی پہلو اس کو چارج کرنے کا ہے اور 5 گھنٹے چارجنگ پر لگائے رکھنا صبر آزما کام ہوگا کیونکہ دیگر اسکوٹرس میں ایندھن بھرانے کیلئے پیٹرول پمپ پر بڑی مشکل سے 15 منٹ کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔