ہمارا گاؤں ہمارا اسکول پروگرام میں کوہیر اردو میڈیم کو شامل کرنے کا مطالبہ

   

کوہیر ۔ محمد شاہد مسحود نمائندہ ایم پی ٹی سی کوہیر محمد افتخار احمد صدر ٹی آر ایس پارٹی کوہیر ٹاون نے کل شام ظہیرآباد ایم ایل اے کیمپ آفس پہونچکر رکن اسمبلی کے خاندانوں کو ایک تحریری یاددات حوالے کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست تلنگانہ میں حکومت کی جانب سے ہمارا گاؤں ہمارا اسکول پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے ۔ قابل ستائش ہے ۔ لیکن کوہیر مستقر میں واقع بوائز ہائی اسکول کو اس پروگرام میں شامل نہیں کیا گیا یہ ۔ جس کی وجہ سے کوہیر میں ایک تشویش پائے جارہی ہے ۔ کیونکہ اس اسکول میں جملہ 318 طلباء زیر تعلیم ہے ۔ جس میں اردو میڈیم ، تلگو میڈیم اور انگلش میڈیم سے تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ اس اسکول میںطلباء کیلئے بنیادی سہولیات نہیں ہے ۔ اسکول کی عمارت کافی پرانی ہے کئی روز سے آہک پاشی نہیں ہوئی ۔ طلباء کو بیت الخلاء پینے کا پانی اور کئی ضروریات سے محروم ہیں ۔ اس ہمارا گاؤں ہمارا اسکول پروگرام کے پہلا مرحلے اس اسکول شامل کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ۔ بعد ازاں رکن اسمبلی کے مانک راؤ نے تیقن دیا ہے کہ وہ اس معاملے میں ضلع انتظامیہ سے بات چیت کرتے ہوئے طلباء کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا تیقن دیا ۔