اسقاط حمل کو قانونی یا غیرقانونی قرار دیا جانا انتخابی مہم کا اہم مدعا
ٹرمپ نے 2016میں ہی دوبارہ صدر بننے کی مہم شروع کردی تھی
واشنگٹن : امریکی نائب صدر کملا ہیریس نے اعتراف کیا ہے کہ اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینا ایک مشکل مرحلہ ہوگا لیکن ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ نئی صدارتی مہم ریپبلکن امیدوار کے ’سفید جھوٹ‘ پر غالب ہو گی۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی ریاست میساچیوسٹس میں ایک فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیریس نے کہا کہ اس انتخابی دوڑ میں ’ہم کمزور پارٹی ہیں لیکن اس مہم کو لوگوں کی طاقت حاصل ہے‘انہوں نے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ میرے متعلق سفیدجھوٹ کا سہار الے رہے ہیںاور جو کچھ وہ خود اور ان کے ساتھی کہہ رہے ہیں وہ سراسر عجیب ہے۔‘ریپبلکن امیدوار ٹرمپ نے کملا ہیریس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ نومولود بچوں کا قتل قانونی قرار دینا چاہتی ہیں جبکہ نائب صدر اسقاط حمل کے حق کی حامل ہیں۔کملا ہیریس اپنی انتخابی مہم میں بھی اسقاط حمل کے حقوق کی حمایت میں بات کرتی آئی ہیں جبکہ سپریم کورٹ میں ڈونالڈ ٹرمپ کے نامزد کردہ قدامت پسند ججوں نے سال 2022 میں یہ حق خواتین سے واپس لیتے ہوئے اس عمل کو غیرقانونی قرار دے دیا تھا۔کملا ہیریس نے ٹرمپ کو چیلنج کیا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر صدارتی مباحثے میں شریک ہوں اور ان کا مقابلہ کریں۔نائب صدر نے کہا کہ امید ہے کہ وہ (ڈونالڈ ٹرمپ) اس پر غور کریں گے کیونکہ ہمیں بہت سے معاملات پر بات کرنی ہے۔دوسری جانب ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ وہ کھلے مقامات میں منعقد انتخابی ریلیوں میں شرکت کرتے رہیں گے اور سیکرٹ سرویس نے اپنے آپریشن میں تیزی لانے پر اتفاق کیا ہے۔ٹرمپ اپنی مہم کے دوران کملا ہیرس پر جنسی تفریق پر مبنی حملے کرتے آئے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پیانہوں نے مزید لکھا ’کسی کو بھی یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ آزادی اظہار رائے یا اجتماع کو روکے یا اس میں رکاوٹ ڈالے۔‘ٹرمپ کی انتخابی مہم کے بیانیے میں قاتلانہ حملے کے واقعے کا ضرور ذکر رہتا ہے۔ ریپبلکن امیدوار اپنے حامیوں کو بتاتے ہیں کہ انہوں نے ’جمہوریت کی خاطر گولی کھائی ہے۔‘کملا ہیریس کو ایک ایسے حریف کا سامنا ہے جو 2016 میں صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ہی دوبارہ منتخب ہونے کی مہم چلاتے آئے ہیں۔جو بائیڈن کے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کے بعد سابق صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما جیسی اہم شخصیات نے کملا ہیریس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔