ہماری بھی سُنو کلکٹر صاحب

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : حکومت کی جانب سے تلنگانہ میں معذورین کی فلاح و بہبود کے لیے بڑے پیمانے پر فنڈز خرچ کرنے کے دعوے کئے جارہے ہیں اور ساتھ ہی مختلف اسکیمات میں انہیں رعایتیں دینے کے بھی دعوے کئے جارہے ہیں ۔ مگر آج بھی ایسے کئی معذورین ہیں جو حکومت کی فلاحی اسکیمات سے محروم ہیں ۔ ضلع ورنگل پروتگری منڈل کے بی راملو کو بچپن میں پولیو ہوگیا جس کی وجہ سے اس کے دونوں پاؤں ناکارہ ہوگئے ۔ اس کی خدمات کرنے والی شریک حیات کا چند دن قبل ناسازی صحت کی وجہ سے انتقال ہوگیا ۔ جس کے بعد روزمرہ کی ضرورتوں کی تکمیل کے لیے راملو کو مشکل ہوگیا ہے ۔ تین پہیوں کی سیکل کی خاطر وہ تحصیل آفس کے چکر کاٹ کر تھک چکا ہے ۔ جس کے بعد راملو نے اپنی داستان کلکٹر کو سنانے کے لیے 50 کلو میٹر تک آٹو میں سفر کرتے ہوئے کلکٹریٹ ورنگل پہونچا وہاں سے اس کے چھوٹے بھائی کی بیوی سویتا نے راملو کو اپنے پیٹھ پر اٹھا کر کلکٹر کے پرجاوانی پروگرام میں پہونچایا اور کلکٹر سے نمائندگی کی گئی ۔۔ ن