ہماری فوج شام میں زمینی کارروائی کیلئے تیار ہے، ترک حکام

   

انقرہ : ترکیہ نے کہا ہیکہ ہماری فوج کو شمالی شام میں زمینی دراندازی کیلئے تیار ہونے کیلئے صرف چند دن درکار ہیں اور ایسا فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں ہو سکتا ہے۔ ترکی سے روزانہ فائر کیے جانے والے گولے ایک ہفتے سے کرد ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ جنگی طیاروں نے فضائی حملے بھی کیے ہیں۔ واضح رہیکہ اس کشیدگی میں اضافہ دو ہفتے قبل استنبول میں ہونے والے بم حملے کے بعد ہوا ہے جس کا الزام انقرہ نے شام میں موجود کرد ملیشیا پر لگایا تھا تا ہم کردوں کی جانب سے اس حملے میں ملوث ہونے انکار کیا گیا ہے۔ترک فوج کے سینئر اہلکار نے بتایا ہیکہ مسلح افواج کو تقریباً مکمل طور پر تیار ہونے کیلئے صرف چند دن درکار ہیں۔ اہلکار نے مزید کہا ہیکہ ترکیہ کے اتحادی شامی باغی جنگجو 13 نومبر کے استنبول میں ہونے والے بم دھماکے کے چند دن بعد ہی ایسی کارروائی کیلئے تیار تھے۔
ہمیں آپریشن کا آغاز کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا، یہ صرف صدر کی جانب سے دئیے جانے والے اشارے پر منحصر ہے۔