ہماری لڑائی بی جے پی کے خلاف ہے‘ ہندوستان کے نہیں۔ عمر عبداللہ

,

   

کارگل۔ ارٹیکل370کی برخواستگی کے متعلق اپنے بات رکھتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے لیڈرعمرعبداللہ نے جمعہ کے روز کہاکہ ”ہماری لڑائی ملک کے خلاف نہیں بلکہ بی جے پی او راس کے نظریات کے خلاف ہے“۔

کارگل میں مقامی قائدین سے ملاقات کے بعد میڈیا کو عبداللہ نے بتایاکہ”ہماری لڑائی ملک کے خلاف نہیں بلکہ بی جے پی اور اس کے نظرات کے خلاف ہے۔

بی جے پی ملک نہیں ہے او رہو بھی نہیں سکتی۔ ائین میں جو لکھا ہوا ہے اس کی ہم حمایت کررہے ہیں۔ ہم اپنی جدوجہد میں پیچھے نہیں ہٹیں گے“۔

پیپلز الائنس فار گوپار ڈیکلریشن(پی اے جی ڈی) کے ایک وفد نے جمعہ کے روز کارگل ڈیموکرٹیک الائنس کے قائدین سے ملاقات کی ہے۔عبداللہ نے ٹوئٹ کیاکہ”پی اے جی ڈی کے ایک وفد نے آج کارگل ڈیموکرٹیک الائنس کے لیڈران سے ملاقات کی ہے۔

ہم سب متحدہورہے ہیں کیونکہ5اگست2019سے قبل کے موقع کی بحالی ہونی چاہئے“۔مذکورہ وفد کی کارگل میں آمد دن کے ابتدائی اوقات میں مقامی قائدین سے ملاقات کے لئے ہوئی تھی۔

عبداللہ کے علاوہ وفد میں شامل دیگر قائدین میں غلام نبی لون ہنجورا‘ ناصر اسلام وانی‘ مظفر شاہ اور وحید پیرا شامل تھے۔

عبداللہ نے 24اکٹوبر کے روز کہاتھا کہ پی اے جی ڈی کی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے تاکہ جموں اور کشمیر اور لداخ کی عوام کے حقوق کی بازیابی کو یقینی بنایاجاسکے۔

وہیں عبداللہ کو اتحاد کا صدر‘ محبوبہ مفتی کو نائب صدر مقرر کیاگیاہے۔