ہمارے خلائی اسٹیشن غیر ملکی خلاء بازوں کیلئے کھلے ہیں:چین

   

بیجنگ : چین نے کہا ہے کہ دنیا کے مدار میں ہمارے قائم کردہ خلائی اسٹیشن ‘تئین گونگ’ کے دروازے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کیلئے کھْلے ہیں۔ ان ممالک کے خلاباز تئین گونگ کا دورہ کر سکتے اور یہاں تحقیقی منصوبے شروع کر سکتے ہیں۔چین وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وِن بِن نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ خلائی اسٹیشن پر شروع کرنے کے لئے اس وقت تک، 17 ممالک سے 23 تنظیموں کے، 9 منصوبوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ترجمان وانگ نے کہا ہے کہ مذکورہ تحقیقاتی و تجرباتی منصوبے اقوام متحدہ خلائی تعلقات آفس کے زیر انتظام چلائے جائیں گے اور ہم امید کرتے ہیں کہ رواں سال کے اواخر میں شروع کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا ہیکہ چین، خلاء کے پْرامن استعمال کے اصول پر کاربند تمام ممالک کیساتھ بین الاقوامی تعاون کیلئے تیار ہے۔ غیر ملکی خلاء باز چین کے خلائی اسٹیشن کا دورہ کر سکتے ہیں اور چینی خلاء بازوں کے ساتھ مثبت رابطے میں کائنات کے اسرار کی پردہ کشائی اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کی تعمیر کیلئے مل کر کام کر سکتے ہیں۔واضح رہیکہ امریکہ کی طرف سے خلائی تحقیقات کے شعبہ میں تعاون کو ممنوع قرار دئیے جانے اور بین الاقوامی خلائیا سٹیشن پروگرام میں شرکت پر بین لگائے جانے کے بعد چین اپنا خلائی مرکز قائم کرنے کیلئے کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ایک مرکزی حصے، دو لیبارٹریوں اور ایک خلائی ٹیلی اسکوپ پر مشتمل چین کا تئین گونگ خلائی اسٹیشن مکمل ہونے پر تقریباً روس کے غیر فعال خلائی اسٹیشن ’میر‘ جتنا بڑا ہو گا۔