ہماچل میں برف باری سے سینکڑوں سڑکیں بند

   

شملہ : ہماچل پردیش کے قبائلی اور پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری کی وجہ سے عام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری سے املاک کو نقصان پہنچا ہے ۔ ریاست میں ٹرانسپورٹ، بجلی اور پانی جیسی بنیادی خدمات ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں۔ اسٹیٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق پوری ریاست میں برف باری کی وجہ سے پانچ قومی شاہراہوں سمیت 507 سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ اس کے علاوہ 2563 ٹرانسفارمرز فیل ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی غائب ہے ۔ مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی 72 اسکیمیں بھی تعطل کا شکار ہیں۔ ریاست میں بارش اور برف باری سے تین مکانات منہدم ہوگئے ۔ لاہول اسپتی، سرمور اور سولن اضلاع میں ایک ایک مکان منہدم ہو گیا ہے ۔