شملہ: ہماچل پردیش کے لاہول اسپیتی ضلع میں چترو ، ڈورنی نالا علاقہ کے درمیان اور لاہول اسپیتی سب ڈویژن میں جمعہ کی صبح لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے قومی شاہراہ 505۔(سامڈو۔کاجا ۔گرامفو)بند ہو گیا۔ ریاستی حکومت کے ایک ترجمان نے جاری ایک بیان میں کہا ، راستوں پر پھر سے گاڑیوں کے چلانے کے لئے کام تیزی سے چل رہا ہے ۔ اس کام میں تقریبا10-12گھنٹے لگیں گے ۔ ترجمان نے بتایا کہ اس سے پہلے برف باری ہونے کی وجہ سے پانچ مہینے تک بندرہنے کے بعد قومی شاہراہ کو10جون کو گاڑیوں کے آمد رفت کے لئے کھولا گیا تھا لیکن اب لینڈ سلائڈنگ ہونے کے بعد پھر سے بند کر دیا گیا۔