منڈی : چیف منسٹر ہماچل پردیش جئے رام ٹھاکر نے ریاست میں اسمبلی انتخابات سے چند ماہ قبل آج صارفین کیلئے 125 یونٹ مفت برقی کی اسکیم کا آغاز کیا۔ ہماچل پردیش اسٹیٹ الیکٹریسٹی بورڈ کی ایک تقریب کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے راست فائدہ کیلئے ریاستی حکومت نے ایسی کئی فلاحی اسکیمات کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی حکومت نے حال ہی میں 125 یونٹ مفت برقی سپلائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے 14 لاکھ صارفین کو فائدہ ہوگا اور انہیں کوئی برقی کی بل نہیں دی جائے گی۔ چیف منسٹر نے بتایا کہ ریاست میں فاضل برقی پیدا ہورہی ہے۔