ہماچل پردیش کے ضلع کلو میں بس حادثہ

,

   

بس کھائی میں گر پڑنے سے 25 افراد ہلاک اور 35 زخمی
شملہ ۔ 20 جون (سیاست ڈاٹ کام)کم از کم 25 افراد ہلاک اور دیگر 35 شدید زخمی ہوگئے جبکہ بس ایک گہری موری میں ہماچل پردیش کے ضلع شملہ میں گر پڑی۔ یہ خانگی بس جس کا رجسٹریشن نمبر HP66-7065 ہے، 300 میٹر سے زیادہ گہرے نالے میں کے قریب بنجر تحصیل ضلع کلو دھوت مور نے گر پڑی۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس شالینی اگنی ہوتری نے کہا کہ بس گاڈا گشائنی جارہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ راحت رسانی کارروائی جاری ہے۔ یہ حادثہ بنجر سب ڈیویژن میں 4 بجے شام پیش آیا۔ مقامی عوام اور پولیس ملازمین کو مقام حادثہ پر فوری روانہ کردیا گیا تاکہ زخمی مسافرین کی بچاؤ کارروائی کی جاسکے۔ کثیر تعداد میں زخمیوں کو اور بس کی تباہ شدہ باقیادت کو برآمد کرلیا گیا ہے۔ زخمیوں کو ایمبولینس گاڑیوں اور مقامی گاڑیوں کے ذریعہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ کلو شائنی اگنی ہوتری کے بموجب زخمیوں میں 12 سے زیادہ خواتین، 10 افراد اور 10 بچے بچا لئے گئے ہیں۔